واشنگٹن (اے پی پی) ستر فیصد امریکی شہریوں کی رائے میں ان کا ملک اخلاقی زوال کی جانب گامزن ہے۔ یہ بات بین الاقوامی ادارے گیلپ کی طرف سے جاری سروے رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کی تیاری کیلئے امریکہ کے مختلف حصوں میں مقیم 1535 بالغ شہریوں سے ٹیلی فون پر انٹرویو کئے گئے۔ ان افراد نے امریکی شہریوں میں دوسروں کے احترام اور برد باری جیسے جذبوں میں کمی کو تشویشناک قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسکے باوجود ہے کہ امریکی شہریوں کی اکثریت نے ہم جنسی پرستی‘ مانع حمل ادویات کے استعمال‘ شادی سے قبل جنسی تعلقات اور انسانی جنین پر سٹیم سیل ریسرچ کو سماجی اقدار کے طور پر قبول کر لیا ہے۔