کراچی(این این آئی) صنعت کار وں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں کمی کی جائے تاکہ سی این جی کی قلت پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ تیل کے درآمدی بل میں بھی کمی لائی جائے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیوآئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز کی کمی کیلئے اقدامات کرے ملک میں گاڑیاں تیار کرنے والے اداروں کو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بھی معاونت فراہم کی جائے تاکہ اندرون ملک ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار بڑھا کر مقامی ضروریات کوپورا کیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق ہائی برڈ گاڑیاں دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں توانائی کی نمایاں بچت کر سکتی ہیں اور ان سے فی گاڑی 40 فیصد تک توانائی کی بچت کی جا سکتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سرمایہ کاروں کو ہائی برڈ ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنے کیلئے خصوصی مراعات دے تاکہ ملک میں ہائی برڈ گاڑیوں کی تیاری کیلئے پلانٹس لگائے جا سکیں۔