اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم ہاﺅس ترجمان نے ائر کنڈیشنز کے استعمال سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری پالیسی پر 15 مئی سے پہلے عملدرآمد کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاﺅس میں ائر کنڈیشنز کے استعمال سے متعلق تمام خبریں جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں ،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔