ہاکی کھلاڑی پروفیشنل رویہ اپنا لیں تو بہتر ہو سکتے ہیں : ارشد حسین

ہاکی کھلاڑی پروفیشنل رویہ اپنا لیں تو بہتر ہو سکتے ہیں : ارشد حسین

May 25, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹےم کے گول کےپنگ کوچ ارشد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مےں ہاکی کا بہت ٹےلنٹ موجود ہے کھلاڑی اگر اپنا پروفےشنل روےہ بہتر بنا لیں تو انکے کھیل میں مزید نکھار آ سکتا ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری بیک اپ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیمپ میں شریک گول کیپر عمران بٹ اور عمران شاہ اچھے گول کیپر ہیں دونوں گول کیپرز کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی ویڈیوز دیکھی ہیں اور ان کے کھیل میں موجود خامیاں دور کرنے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی بیرون ملک لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔لاہور میں بیک اپ کیمپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ فارغ کھلاڑیوں کو وارم اپ کیا جائے تاکہ ابیٹ آباد میں لگائے جانے والے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کا لیول برابر ہو جائے ۔انھوں نے کہاکہ ملاےشےا مےں ہونے والی ورلڈ ہاکی سےرےز کے لئے 29 مئی کو ایبٹ آباد میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گا یہ مرحلہ کھلاڑیوں کا سٹیمنا بہتر بنانے جبکہ کراچی میں ہونے والا دوسرا مرحلے ملائیشیا کے موسم سے ہم آہنگی کے لئے معاون ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں