کابل (آن لائن) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کے والد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ ننگرہار کے صوبائی حکومت کے ترجمان احمد ضیاءعبدالزئی نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے اغوا ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کے والد کے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر مغوی کی تلاش میں مصروف ہے تاہم حکومت کو ابھی تک اس حوالے سے کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔