نئی دہلی (این این آئی) پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں مزید دو ٹیمیں ملوث ہیں تاہم ٹیموں کے نام ظاہرکرنے سے اجتناب کیا ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ دو سے زائد فرنچائز کے پلیئرز آئی پی ایل سکینڈل میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کےلئے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔