باغ منشی لدھا میںنئے ٹیوب ویل کا افتتاح

لاہور(پ ر) حکومت پنجاب شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے مربوط اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔یہ بات صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب بلال یاسین نے واسا دفتر باغ منشی لدھا میں نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کرتے ہوئے کہی- ان کے ہمراہ کوارڈینیٹرز پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری جاوید، حافظ عادل عباسی ، رانا عامر رشید، حاجی شمس الدین، باؤ صدیق ، میاں طارق محمود ، معظم پراچہ ، مشتاق انصاری ، مصطفی بٹ ، میجرمحمد شریف ، راشد بٹ ، عمران خان ، طالب حسین کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن