لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کے 9 ممبران کو نااہل قرار دیدیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اہلیت کے بارے میں فیصلہ دیا۔ مذکورہ افراد پنجاب بار کونسل کے ممبران ہونے کے باوجود لاء افسران کی مراعات لے رہے تھے۔ نااہل ہونیوالوں میں رانا عبدالرحمن، محمد بدراللہ، راؤ عبدالغفار، رانا محمد اکرم، احمد ندیم اصغر، نوازش علی گجر، رانا آصف سعید، محمد اکرم اور چودھری غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔
پنجاب بار کونسل کے 9 ارکان نااہل قرار
May 25, 2014