کراچی(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں میں ٹکراو اچھی بات نہیں ۔ ریاستی اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہئے۔ طالبان سے مذاکرات اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ مذاکرات کی آڑ میں کہیں شمالی وزیرستان میں آپریشن کا جواز پیدا کرنے کی راہ تو ہموار نہیں کی گئی،ہمارے ملک کا میڈیا اسلامی اقدار کے منافی ہے، جہاں میڈیا کی آزادی کے نام پر آوارگی کو فروغ مل رہا ہے۔وہ کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیچھے حکومتی سطح پر پالیسیاں کارفرما ہیں جب پالیسیاں غلط ہوں گی تو معاملات بھی ٹھیک نہیں ہوسکتے، ہم فاٹا سمیت ملک بھر میں جنگ کو ترجیح دے رہے ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں جب تک ہم اپنا ذہن تبدیل نہیں کریں گے اس وقت تک ملک صحیح راستے پر گامزن نہیں ہوسکتا۔
طالبان کیساتھ مذاکرات منطقی انجام کو پہنچ گئے: فضل الرحمن
May 25, 2014