کوئٹہ ‘ پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے مختلف مختلف علاقوں میں 4.0شدت کے  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی  قسم کاجانی و مالی نقصان  نہیں ہوا۔ہفتہ کو  کوئٹہ اور پشین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ اس موقع پر مساجد سے اذانوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور لوگوں کو کھلے مقامات پر جانے کی اپیل کی جاتی رہی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ 16 مئی کو بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...