بیروٹ/ ایبٹ آباد (ایجنسیاں) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موروثی سیاست نے جمہوریت کا بیڑہ غرق کردیا، 18 سال کا بچہ پی پی کا چیئرمین، حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلی بنے بیٹھے ہیں، شریف خاندان کے 22 افراد اعلیٰ حکومتی عہدوں پر فائز ہیں، ملک کی ترقی کیلئے میرٹ کو فروغ دینا ہوگا، میاں صاحب اپنی کرکٹ کی طر ح سیاست میں بھی میں بھی مرضی کے امپائر کھڑے کرتے ہیں، دنیائے کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی غیرجانبدار امپائر لائیں گے، مسلم لیگ(ن) کو انتخابات میں کارگردگی نہیں پنکچروں کی وجہ سے ووٹ پڑے، انہیں پنکچروں کی وجہ سے کامیابی مالی۔ ثابت کر کے دکھائوں گا کہ 11 مئی کے الیکشن میں تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی کی ہوئی، جیو ایک طرف مشرقی سرحد پر امن کی آشا چاہتا ہے اور دوسری طرف مغربی سرحد پر بمباری اور انتشار پھیلا رہا ہے، حکومت نے جیو کیساتھ ملکر انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی۔ ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والے کو جیل بھیج دیا جائیگا۔ 2 نمبری کرنیوالے کو ووٹ دینا شرک کے مترادف ہے۔ وہ ہفتہ کو گورنر خیبر پی کے مہتاب عباسی کی خالی کردہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 45 پر ہونیوالے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر کے بیروٹ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہاکہ ملک میں گزشتہ 30 برس سے موروثی سیاست چل رہی ہے۔ خاندانی سیاستدانوں اور فیملی لمیٹڈ کمپنیوں نے بار بار حکومت کرنے کے باجود پاکستان کی حالت ابتر کردی۔ گزشتہ 30 برس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی 6 مرتبہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنا چکی ہیں لیکن انکے دور حکومت میں ملک کے حالات بہتر ہونے کے بجائے خراب سے خراب تر ہوئے۔ میں نے آج تک کسی ایک فرد کو بھی نوکری کی سفارش نہیں کی۔ انتخابات میں بھی تمام لوگوں کو صرف میرٹ پر ٹکٹ دیئے گئے، ملک کی ترقی کیلئے میرٹ کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ جمہوریت کا نام ہی میرٹ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میںکونسی دودھ کی نہریں بہا دیں جس سے انہیں اتنے ووٹ پڑگئے۔