وزیراعظم نوازشریف کا دورہ بھارت، پاکستان بھارت کرکٹ‘ ہاکی سیریز کی بحالی کا مطالبہ

May 25, 2014

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دورہ بھارت کے دوران پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ہاکی سریز کی بحالی کیلئے کو ششیں کریں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چودھری اختر رسول نے وزیر  اعظم نوازشریف کے نام ایک خط  میں پاکستان بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کیلئے معاملہ بھارتی حکومت کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  وزیر اعظم نوازشریف  نومنتخب  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جارہے ہیں جو خوش آئندہے لیکن اس موقع پر وزیراعظم  نوازشریف پاکستان بھارت کرکٹ‘ ہاکی سیریز کی بحالی پر بھی بات کریں۔  کیونکہ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنا چاہتی ہے لیکن اس کا دورہ بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کے نومنتخب وزیراعظم ریندر مودی کی دعوت قبول کرتے ہوئے بھارت جانے کا فیصلہ کیا ہے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 26مئی شام 6بجے نئی دہلی میں ہوگی۔

مزیدخبریں