بنگلور (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے 53ویں میچ میں چنائی نے بنگلور کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلور نے 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔ کپتان ویرات کوہلی نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ نہرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ چنائی نے ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔۔ 54ویں میچ میں کولکتہ نے حیدرآباد کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ حیدرآباد نے 7 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ کولکتہ نے ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ یوسف پٹھان نے 22 گیندوں پر 72 رنز بنائے‘پندرہ گیندوں پر ففٹی بنائی جس میں 7 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔وہ، مین آف دی میچ قرار پائے۔
آئی پی ایل :چنائی حیدرآباد کی ٹیمیں کامیاب یوسف پٹھان نے تیز ترین ففٹی بنائی
May 25, 2014