اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف گرائونڈز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام 9ویں محترمہ فاطمہ جناح قومی کرکٹ چیمپیئن شپ میں چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پول "اے" میں نیشنل کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں حیدر آباد ریجن نے سیالکوٹ ریجن کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔حیدرآباد ریجن کی ساجدہ شاہ اور سومیہ صدیق کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔کراچی ریجن نے راولپنڈی ریجن کو10وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی کی جویریا خان پلیئر آف دی میچ قرار دی گئیں۔ لاہور ریجن نے ملتان ریجن کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہور ریجن کی مارینہ اقبال کوپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسلام آباد ریجن نے ایبٹ آباد ریجن کو 10وکٹوں سے شکست دی۔ سکور یہ رہا:ایبٹ آباد ریجن: 102رنز آل آئوٹ (حفظہ خالد:26رنز، ثانیہ اشرف:20رنز، مریم حسن شاہ:26 رنز پر تین وکٹیں، انوشے ملک:24رنز پر تین وکٹیں،رابل خالد:4رنز پر تین وکٹیں)، اسلام آباد ریجن کی فضیلہ اخلاق کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
محترمہ فاطمہ جناح قومی کرکٹ چیمپئن شپ میں 4 میچوں کا فیصلہ
May 25, 2014