لاہور(ثناء نیوز)24مئی2014ئ۔بین الصوبائی انڈر 14ہاکی چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی، فائنل میں خیبر پختونخوا کو 6-0سے شکست دی، پنجاب کی ٹیم پورے کھیل پر حاوی رہی اور خیبر پختونخوا کی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا، پنجاب کی طرف سے ایم کامران اصغر اور محمود دانیال نے دو،دوبلال یونس اور ابرار احمد نے ایک، ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔کامیابی کے بعد پنجاب کی ٹیم نے بھنگڑے ڈالے اور خوشیاں منائیں۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے میچ کھیلا گیا جس میں گلگت بلتستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کو 6-0سے ہرا کر تیسری جبکہ بلوچستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔گلگت بلتستان کی طرف سے محمد مجتبیٰ نے ہیٹ ٹرک مکمل کی، عاقب حسین نے 2 اور محمد حسنین نے ایک گول کیا، گلگت بلتستان نے 5 جبکہ بلوچستان نے2 پلنٹی کارنر حاصل کئے۔