لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات تک دھاندلی کا ڈھول پیٹتے رہیں گے اب ڈھول کا پول کھل چکا ہے ۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عوام کی حالت بدلنے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی بجائے دھواں دار تقاریر سے لوگوں کا دل بہلا رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنا وقت تقاریر اور جلسوں پر ضائع کرنے کی بجائے خیبر پی کے کے محرومیت زدہ عوام کی خدمت پر صرف کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ عوام نے اسلام آباد ریلی کو مسترد کر کے تحریک انصاف کھوکھلے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ تحریک انصاف کی فیصل آباد ریلی کا انجام اسلام آباد ریلی سے بھی بد ترین ہو گا۔
عمران خان آئندہ انتخابات تک دھاندلی کا ڈھول پیٹتے رہیں گے: رانا مشہود
May 25, 2014