ڈی آئی خان، اغوا ہونیوالے چینی سیاح کا پانچ روز بعد بھی پتہ نہ چلا، آپریشن جاری

May 25, 2014

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن) 5 روز قبل چینی سیاح ہونگ ژوڈونگ کی بازیابی کیلئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کا تحصیل کلاچی کے مضافاتی علاقوںکوٹ ولی داد سمیت دیگر علاقوں میں تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا۔ فورسز نے  اغواء کاروںکی طرف سے مختلف علاقوں میں پڑائو کی اطلاعات پر ان کے ٹھکانوںکو تباہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل چینی سیاح ’’ہونگ زونگ ڈونگ‘‘کو تھانہ درابن کی حدود سے نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کر لیا تھا۔ جب وہ سیاح ژوب کی طرف جا رہا تھا۔

مزیدخبریں