این اے 192 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع، حتمی رپورٹ 27 مئی کو پیش کی جائیگی

May 25, 2014

لیاقت پور (نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 میں الیکشن ٹریبونل بہاولپور کے حکم پر سیشن جج میاں مشتاق احمد اعوان کی زیرنگرانی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔ اس سلسلے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق الیکشن 2013ء میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام رسول المعروف قطب فرید کوریجہ 80499 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مخدوم سید احمد عالم انور نے 79208ووٹ حاصل کئے جنہوں نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جس کے حکم پر حلقہ میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کیلئے کمشن مقرر کیا گیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد حتمی رپورٹ کمشن کو 27 مئی کو پیش کی جائیگی۔

مزیدخبریں