لاہور (پ ر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں گزشتہ روز راوئین فارنسک سوسائٹی کے زیرِ اہتمام شعبہ کیمسٹری کے سالانہ عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان اور پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر مہمانِ خصوصی تھے،جبکہ ڈین پروفیسر اسلام اللہ خان، پروفیسرڈاکٹر محمد زکریا بٹ،رجسٹرار ڈاکٹر محمد اخیار فرخ نے بھی اعشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے تحقیق اور تدریس میں بہترین کارکردگی پر ڈاکٹر محمد اخیار فرخ اور شعبہ کیمیا کے دیگر اساتذہ کو تعریفی اسناد بھی دیں۔
جی سی یوشعبہ کیمیا کے سالانہ عشائیے کا انعقاد
May 25, 2014