رائیونڈ ( نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما ء میاں محمد آصف شہزادنے کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگی کارکنان ایم پی اے چودھری گلزار گجر کے ہمراہ رائے ونڈ میں 200پونڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا،اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں کیلئے اہم اعلان کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے روزگاری تعلیم اور صحت کے علاوہ سفری سہولیات پر خاص توجہ دے رہی ہے مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے نئی پالیسیاںترتیب دی جارہی ہیں ۔