لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے فوری طور پر پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے۔ لاہور میں پینے کے پانی میں آر سینک اور کافی سارے مقامات پر سیوریج ملا پانی شہری پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے شہری ہیپا ٹائٹیس اور پیٹ کی دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بڑے بڑے میگا پراجیکٹ کی بجائے فوری طور پر شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے۔