لاہور( پ ر) مسلم لیگ( ن) یوسی131باغبانپورہ عقب شالا مار باغ کے رہنما ذوالفقار علی واہلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) قائد میاں نواز شریف کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کی کامیابیوں نے سیاسی مخالفین بالخصوص تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو اشیاء کا ٹائیگر بنانے کے مشن پر گامزن ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار اس دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔
پاکستان کا شمار جلد ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا: ذوالفقار علی واہلہ
May 25, 2014