تخمینہ اخراجاتِ ، حج 2015 ء

مکرمی! حج پالیسی کے مطابق امسال حج 2015ء کے لئے گورنمنٹ سکیم کی قرعہ اندازی کی جا چکی ہے۔ امسال گورنمنٹ سکیم کے تحت بنکوں کو ریکارڈحج درخواستیں موصول ہوئیں جن کی تعداد تقریباً 2لاکھ 70 ہزار تھی جو عوام کا اس سکیم پر اعتماد کا اظہار تھا… عازمین کی ا کثریت اس بات سے لا علم ہے کہ اُن سے وصول کئے گئے حج واجبات کس کس مد میں کاٹے گئے ہیں۔ وہ یہی خیال کرتے ہیں کہ ماسوائے بڑے بڑے اخراجات جن میں ائیر ٹکٹ، مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ رہائش کا کرایہ شامل ہوتا ہے باقی تمام اخراجات وزارتِ مذہبی اُمور اُنہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے سلسلے میں کاٹتی ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ وزارت ماسوائے سروس چارجز 1000 روپے اور ٹریننگ چارجز 1500روپے کے حاجی سے کوئی کٹوتی نہیں کرتی بلکہ دیگر تمام کٹوتیاں مختلف ادارے پاکستان اور ارضِ مقدس میں عازمین کو فراہم کی جانی والی خدمات کے عوض کاٹتے ہیں اور وزارت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ رفیقِ حجاج کمیٹی 1980ء سے خواتین اور مرد عازمینِ حج کی بے لوث تربیت۔ رہنمائی اور خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ یہ کمیٹی ہر سال تخمینہ اخراجات حج بنا کر عازمین میں تقسیم کرتی ہے، اس برس تخمینہ اخراجاتِ میں حج 2015ء کے لئے عازمین سے وصول کئے گئے حج واجبات اور کٹوتیوں کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چند ضروری ہدایات بھی دی گئی ہیں جو عازمین کے لئے انتہائی مفید ہیں عازمین یہ چارٹ بلا معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں (بابو عمران قریشی، نائب صدر رفیق حجاج کمیٹی راولپنڈی کینٹ 03009727411)

ای پیپر دی نیشن