مکرمی! پاکستانی قوم کا لہو کیا اتنا سستا ہے؟ کیا ہمارے بچوں کے خون کی یہی قیمت ہے کہ بعد میں مذمتی قرارداد پیش کر دی جائے یا پھر ایسا قومی ایکشن پلان تیار کیا جائے جس پر عمل ہی نہ کیا جائے یہ سب تو اس قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ آخر کب تک یہ حکمران اس شکستہ دل قوم کے ساتھ کھیلتے رہیں گے؟ سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعداس قوم کے دل خون آلود، ہو چکے ہیں۔ ابھی ان زخموں سے ویسے ہی خون بہہ رہا تھا کراچی صفورا گوٹھ میں اس قدر وحشیانہ درندگی سے اپنوں کا خون بہتا دیکھ کر پاکستانی قوم کے دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اللہ ہماری فوج کو قیامت تک قائم ودائم رکھے (آمین) جو اپنی جانوں پر کھیل کر ہماری حفاظت کر رہی ہے۔ دوسری طرف ہماری سیاسی قیادت ابھی تک خواب غفلت کے مزے لوٹ رہی ہے۔ (قدسیہ سرور ای ۔ ایم۔ ای لاہور)
کب تک ہم پاکستانی قوم سے کھیلو گے؟
May 25, 2015