کراچی/ اسلام آباد/ پشاور (آئی این پی) ملک کے مختلف شہروں میں شائقین کرکٹ نے بڑی بڑی سکرینیں لگا کر پاکستان اور زمبابوے کا ٹی 20 میچ دیکھا۔ شائقین کرکٹ ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر بڑی بڑی سکرینیں لگا کر میچ دیکھتے رہے اس موقع پر کرکٹ کے دیوانے پاکستان زندہ باد کے نعرے اور چوکے چھکے لگنے پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔