بنوں اور شانگلہ میں مسافر وینز کھائی میں گرنے سیت 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بنوں (نوائے وقت نیوز) لتمبر روڈ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا گاڑی بے قابو ہونے کے بعد کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مسافر وین کوہاٹ سے کرک جا رہی تھی۔ ادھر شانگلہ سے الپوری جانے والی مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے 12 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شانگلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف گاڑیوں میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق پک اپ میں 18 مسافر سوار تھے جن میں 12 افراد زخمی ہوئے پک اپ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...