چیچہ وطنی: لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ملزموں نے ویڈیو بھی بنا لی

چیچہ وطنی + پاکپتن + بھکر (نامہ نگاران) دو مختلف واقعات میں اوباشوں نے نوجوان لڑکی اور 15 سالہ طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں حقدار کالونی غازی آباد کے رہائشی یعقوب علی کی بیٹی عائشہ گھر میں اکیلی تھی کہ ان کے پڑوسی خالد اور افضل دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر دونوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی بنا لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پاکپتن کے علاقہ گئوں دلیل کا 15 سالہ نبیل انجم سکول سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اوباش نوجوان بابر علی نے اسے زبردستی پکڑ کے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دریں اثناء بھکر میں اغوا کے بعد زیادتی اور زبردستی نکاح کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میاں چنوں کے اسلم کے مطابق وہ جنڈانوالہ شادی میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے جہاں چار افراد اصغر علی، افتخار، عبدالرحمن نے اس کی بیٹی کو اغوا کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، گزشتہ روز لڑکی موقع پا کر فرار ہو کر گھر پہنچ گئی اور بتایا کہ ملزمان نے اسے اغوا کرکے سرگودھا لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...