بھارت:فصل تباہ ہونے پرکسان نے رقم کیلئے بچے گروی رکھ دئیے

نئی دہلی ( آن لائن )بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بے موسم کی بارشوں اور ژالہ باری سے متاثر ہونے والے ایک کسان نے اپنے دو بیٹوں ٹیسو اور بیجو کو ایک گڈر یئے کے پاس گروی رکھ دیا۔مدھیہ پردیش کے علاقے نماڑ انچل میں جب سرکاری حکام کو 13 سالہ ٹیسو اور 11 سالہ بیجو کو گروی رکھے جانے کا علم ہوا تو وہ حیران رہ گئے۔ ضلع کھرگون کے موہن پورا گاؤں کے لال سنگھ بھلا نے برطانوی نشریاتی ادار ے کو بتایا کہ ’مرچ کی فصل سے پہلے 60 ہزار کا قرض لیا تھا۔ پہلے مرچ بعد میں گیہوں کی فصل بھی برباد ہو گئی۔لال سنگھ بھلا کے مطابق تین ایکڑ زمین پر ٹیوب ویل لگانے کے لئے پیسے کم پڑ گئے، لہذا دونوں لڑکوں کو گڈریئے بھرو کے پاس ایک سال کے لیئے گروی رکھ دیا۔انھوں نے بتایا کہ بھرو نے اس کے بدلے جو 16 ہزار روپے دیئے ان پیسوں سے موٹرخریدی گئی۔لال سنگھ اور مونی بائی کے دونوں بیٹوں کے علاوہ اسی گاؤں موہن پورہ کے ایک رشتہ دار کا بیٹا بھی نو ماہ پہلے بھرو کے پاس گروی رکھا تھا۔ اس بچے کے بھرو نے 12 ہزار روپے دئیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...