موسم گرما کی چھٹیاں، بلوچستان کے تعلیمی ادارے یکم جون سے 15 اگست تک بند رہیں گے

May 25, 2015

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے 15 اگست تک بند ہوں گے۔  صوبائی محکمہ تعلیم کے ترجمان کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے گزشتہ روز محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں