لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شیعہ مسجد پر خود کش حملہ خطرناک رجحان کا عکا س ہے، داعش مسلم امہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے مسلک کے اختلاف کی بنیاد پر خون ریزی کرنے والے اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ یمن جنگ کا خاتمہ امت مسلمہ کے مفاد میں ہے۔اسلامی ممالک باہمی لڑائیوں کی وجہ سے دنیا میں مذاق بنے ہوئے ہیں۔فرقہ وارانہ اختلافات کو قتل و غارت گری میں بدلنا استعماری طاقتوںکی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ حامد رضا گلگت بلتستان کے الیکشن میں حصہ لینے والے سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں شرکت کیلئے دس روزہ دورے پر گلگت روانہ ہوگئے ۔