بدین (نامہ نگار) بدین ضلع سومرو اتحاد کی جانب سے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا ہر غیرتمند اور سندھ دوست فرد ذوالفقار مرزا کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے انکے خلاف حکومتی انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ بدین سومرو اتحاد کے ضلع صدر عبدالکریم سومرو‘ علی محمد سومرو‘ حنیف سومرو‘ حسین سومرو نے سومرو برادری کے دیگر معززین کے ہمراہ اور دیگر نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ذوالفقار مرزا وقت کا دودو سومرو بہادر غیرتمند، بہادر سپوت ہے۔ سندھ کے عظیم بہادر غیرتمند سپوت شہید دودو سومروکے نقشے قدم پر چلتے ہوئے سندھ دھرتی اور عوام کے حقوق کے لئے میدان میں آئیں ہیں۔