افغانستان کے حوالے سے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغانستان کے حوالے سے استنبول پراسس کے تحت ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے حکام کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری اور افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی صدارت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ 12 ملکوں اور عالمی تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ استنبول پراسس ان ملکوں، علاقائی و عالمی تنظیموں کی حمایت اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے افغانستان میں امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے شروع کیا گیا تھا۔ پاکستان، افغانستان کے ساتھ اس پراسس کا شریک سربراہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...