وزن کم کرنے کےلئے کونسے پھل مفید ہیں

پھلوں کے بکثرت استعمال سے آپ مجموعی طور پر صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ کافی حد تک اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں کیونکہ پھلوں اور سبزیوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جبکہ وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاءبہت زیادہ ہوتے ہیں۔جن کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں باقاعدہ نشوونما ہوتی ہے۔علاوہ ازیں پھلوں میں چکنائی بالکل نہیں ہوتی جس سے دل کے امراض پیدا ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔پھلوں میں فائٹو کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو حد سے زیادہ بڑھنے سے روکتے ہیں کینسر،ذیابطیس اور موٹاپے سے نجات دلاتے ہیں۔موٹاپے اور زیادہ وزن کا شکار ہر انسان خواہش رکھتا ہے کہ وہ سمارٹ اور دبلا پتلا نظر آئے اس کےلئے ہزاروں افراد سلمنگ سینٹر تکلیف دہ ورزشیں اودریات استعمال کرتے ہیں ۔علاوہ ازیں کئی طرح کے دیگر حربے استعمال کرتے ہیں جن کے فوائد کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے جبکہ پھلوں کے استعمال سے بہتر طور پر وزن کم کیا جا سکتا ہے۔پھلوںمیں کیلوریز نہایت کم ہوتی ہیںاور ان سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔پھلوں میں ریشہ دار اجزاءہوتے ہیں جو تندرست جسم کےلئے از حد ضروری ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن