31مئی کو ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک کسان راج ریلی کا اعلان

لاہور ( نیوزرپورٹر)کسان بورڈ کی طرف سے شروع کی گئی ’’ کسان  راج تحریک ‘‘کے  سلسلے میں  راہنمائوں نے پریس کلبوں اور صحافیوں کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں ۔مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی نے کہا کہ بجٹ میں کسانوں کو بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراء کیا جائے ۔کسانو ں کے لئے بھی بلا سود قرضوں کی سکیم کا اجراء کیا جائے ، جنرل سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔ زرعی مداخل کھاد ، بیج ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور زراعت پر سبسڈی دے کر دم توڑتی زرعی معشیت کو سہارا دیا جائے انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کے ماہر زرعی معشیت دانوں نے آ ئندہ بجٹ کے لئے جو تجاویز مرتب کیں ہیں ۔ انہیں پیش کرنے کے لئے 31 مئی کو ناصر باغ لاہور سے ایک ’’کسان راج ریلی ،‘‘نکالی جائے گی ۔جو پرُامن طریقے سے مارچ کرتی ہوئے پنجاب اسمبلی جا کر حکومت کو اپنی بجٹ تجاویز پیش کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن