واقعہ افغان صوبے زابل کے صوبائی دارالحکومت چمن میں پیش آیا،پولیس چیف میر وائس نور زئی کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھرے ٹرک کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا ،حملے میں پانچ افراد ہلاک اور باسٹھ زخمی ہوگئے ،کونسل ڈائریکٹر عطا جان حق بیان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں میں صوبائی اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، دوسری طرف تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،
اِدھر صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں ساتھی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے تین اہلکار ہلاک ہو گئے