لاہور ( خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے وزیر قانون رانا اثنا اللہ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کسانوں کو احتجاج جاری رکھنے پر اکسایا ہے‘ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی و خودمختاری کے خلاف ہیں‘ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے علاقے میں ڈرون حملے کا معاملہ اٹھائے گا۔ وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دینے والے کسانوں سے مذاکرات کامیاب رہے تھے لیکن تحریک انصاف کے رہنما اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے جس کی وجہ سے پورا شہر متاثر ہوا۔ رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے۔ کسانوں کے نمائندوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے انہیں خریدنے کی کوشش کی، ہم کسانوں کو ورغلانے کامقدمہ عوام کی عدالت میں درج کرائیں گے، عوام خود 2018 کے انتخابات میں ان کیخلاف فیصلہ سنا دیں گے۔
تحریک انصاف دراصل تحریک انتشار ہے، کسانوں کو احتجاج پر اکسایا: رانا ثناء
May 25, 2016