ساہوکا (نامہ نگار) آئس فیکٹری سے خریدے گئے برف کے بلاک میں مردہ سانپ نکل آیا، شہریوں کا شدید احتجاج۔ تفصیل کے مطابق محمد اعجاز نامی دوکاندار نے آئس فیکٹری ساہوکا سے برف کا بلاک خریدا، وہ اپنے گاوں میں برف بیچ رہا تھا کہ اچانک بلاک کے درمیان سے مردہ سانپ نکل آیا۔ اس موقع پر برف خریدنے والے شہریوں نے برف ضائع کردی۔ برف سے مردہ سانپ نکلنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر آئس فیکٹریوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ساہوکا: برف کے بلاک سے مردہ سانپ نکل آیا، شہریوں کا احتجاج
May 25, 2016