حکومت کو اپوزیشن کے جائز مطالبات پر توجہ دینی چاہئے،گورنر اقبال ظفرجھگڑا

جدہ (نمائندہ خصوصی) حکومت کو ملک میں بہتر ماحول کیلئے حزب اختلاف کے جائز مطالبات پر توجہ دینی چاہئے، یہ بات گورنرخیبر پی کے انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے پاکستان قونصیلٹ میں تصدیق ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد پاکستان کمیونٹی سے خطاب میں کہی، انہوںنے کہا میاں نواز شریف بہت دلچسپی سے بیرون ممالک پاکستانیوںکے مسائل پر توجہ دیتے ہیں، پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے حزب اختلاف کو بھی چاہئے کہ وہ مطالبات پیش کرتے ہوئے ملکی نقصان اور جمہوریت کو ہونے والے نقصانات کو پیش نظر رکھے۔

ای پیپر دی نیشن