عراقی فورسز نے فلوجہ کو داعش سے آزاد کرا لیا، بیسیوں جنگجو ہلاک

بغداد (آن لائن+اے ایف پی) عراق میں سکیورٹی فورسز نے فلوجہ کا کنٹرول داعش کے قبضے سے چھڑا لیا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے تکفیری دہشگرد گروپ کو فلوجہ سے آٹھ میل دور دھکیل دیا۔ دہشتگردی توڑ آپریشن کی کمانڈ کرنیوالے جنرل عبدالوہاب السعدی نے کہا کہ آپریشن کے دوران داعش کے بیسیوں ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کو جنگجوئوں سے آزاد کرانے کے بعد اب یہاں سے بارودی سرنگوں اور بموں کی صفائی کی جارہی ہے۔عراق نے دہشتگردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 22 افراد کو پھانسی دے دی۔ وزیرقانون حیدرالزمیلی کے بیان کے مطابق وزارت قانون نے جرائم اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت 22 لوگوں کو موت کی سزا سنائی۔ وزیرقانون کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو سزا کا عمل جاری ر ہے گا۔

ای پیپر دی نیشن