لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صنعتوں اور کمرشل امپور ٹر کے درمیان تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے برابری کی سطح پر کاروباری مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور خام مال کی درآمد پر کمرشل امپورٹرز کے لیے زائد ٹیکسزکو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے یکساں ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔