ایکسائز کا کریک ڈاؤن، 548 نادہندگان کے گھر، دکانیں اور دیگر جائیدادیں سیل

May 25, 2016

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون تیز کر دیا ہے اور گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں548نادہندگان کے گھر، دکانیں اور دیگر جائیدادیں سیل کر دی ہیں۔ ان ٹیموں نے کروڑوں ر وپے کی ریکوری بھی کی ہے ۔ علاوہ محکمہ کی ٹیموں نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے346ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات قبضے میں لے لئے۔ ڈی جی اکرم اشرف گوندل نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ر ہے گا۔ 

مزیدخبریں