راولپنڈی (این این آئی) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے دورہ ترکمانستان کے دوران منگل کو ترکمانستان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اسماعیلوف آلامی رادو وچ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ترکمانستان کے نائب وزیر دفاع نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے پاکستانی عزم کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
جنرل راشد / ملاقات
جنرل راشد محمود کی دورہ ترکمانستان میں نائب وزیردفاع سے ملاقات افواج میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
May 25, 2016