ٹی او آر، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، 2 ہفتے میں کام مکمل کریگی

اسلام آباد (صباح نیوز + بی بی سی) وفاقی حکوممت نے پانامہ لیکس، کک بیکس سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے قرضے معاف کرانے کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر طے کرنے کیلئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج 4 بجے سپیکر چیمبر میں ہو گا۔ حکومتی و اتحادی جماعتوں کی کمیٹی میں نمائندگی وفاقی وزرا سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، اکرم خان درانی اور وزیر مملکت انوشہ رحمان کرینگی، اپوزیشن ارکان میں اعتزاز احسن، سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف، شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ طارق اللہ، حاجی غلام احمد بلور، طارق بشیر چیمہ شامل ہیں اس طرح حکومت اور اپوزیشن کے 6,6 ارکان کمیٹی میں شامل ہیں۔ سینیٹر محمد علی سیف کا نام آفتاب شیرپائو کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی دو ہفتوں میں ٹرم آف ریفرنس کو حتمی شکل دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...