اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جب وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے دریافت کیا کہ پاکستان کی حدود میں ڈرون حملہ پاک چین راہداری منصوبہ کی وجہ سے تو نہیں ہے، تو انہوں نے کہا ’’وہ اس بات کو یکسر مسترد نہیں کرسکتے‘‘ انہوں نے افغان باشندوں کے شناختی کارڈ منسوخ کئے جانے کے حوالے سے کہا اس حوالے سے پشتونوں کو بلاجواز تنگ کرنے کی بھی شکایات ملی ہیں۔ اس حوالے سے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ افغانستان کے مسئلہ کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ جان لے افغان طالبان کو ایک ملٹری آپشن کے ذریعے فتح کرلینا آسان ہوتا تو وہ اس وقت فتح کرلیتے جب ایک لاکھ 50 ہزار اتحادی افواج انکے ساتھ تھیں۔ افغان مسئلے کا حل صرف اور صرف افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہیں۔
ڈرون حملے کی وجہ راہداری تو نہیں، سوال اسے یکسر مسترد نہیں کرسکتے: وزیر داخلہ
May 25, 2016