ڈرون حملہ پاکستانی علاقے میں ہوا یا افغان نہیں جانتا: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو کس جگہ ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا‘ اس سے بے خبری کا اظہار کردیا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران جب ایک صحافی نے مارک ٹونر سے سوال کیا ملا منصور کو افغان سرحد کے کس طرف نشانہ بنایا گیا تو انکا کہنا تھا انہیں ابھی یہ واضح معلوم نہیں کہ اصل میں ڈرون حملہ کہاں ہوا۔ مارک ٹونر کے مطابق وہ ابھی صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ ڈرون حملہ افغان سرحدی علاقے میں کیا گیا لیکن یہ نہیں بتا سکتے آیا یہ علاقہ پاکستان کا تھا یا افغانستان کا۔ ترجمان محکمہ خارجہ سے جب یہ پوچھا گیا کیا انہیں پاکستان کے اس دعوے پر شک ہے کہ ڈرون حملہ انکی سرحد میں ہوا تو مارک ٹونر نے کہا پاکستانی حکومت اپنے حوالے سے خود بات کرسکتی ہے‘ میں اسکے دعوے پر شک نہیں کر رہا۔

ای پیپر دی نیشن