نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت میں بمپرکراپ ہونا بھی کسانوں کیلئے نئی مصیبت بن گیا۔ پیاز، آلو اور دیگر سبزیوں کی زیادہ پیداوار نے ان کے منڈیوں میں خریداری کے ریٹ گرا دیئے۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک کسان دیوداس پھربانہ جس نے 2 ایکڑ اراضی پر 80 ہزار روپے خرچ کرکے پیاز کاشت کی فصل شاندار ہوئی دیوداس نے 2ٹرکوں کے ذریعے 952 کلو پیاز سرکاری منڈی میں بیچنے کے لئے بھیجا ساری فصل بیچ کر اس کے ہاتھ صرف ایک روپیہ آیا دیوداس نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے توقع تھی کہ سرکاری ریٹ 3 روپے کلو پر پیاز فروخت ہو گی مگر یہ ریٹ محض ایک روپے کلو پڑ گیا ساری پیاز 1523 روپے میں بِکی۔ تمام اخراجات ادائیگیاں کاٹ کر اس کے ہاتھ صرف ایک روپیہ لگا جس سے وہ بہت مایوس ہے۔
بھارتی کسان
’’بدنصیب بھارتی کسان‘‘ 952 کلو پیاز بیچ کر صرف ایک روپیہ ہاتھ آیا
May 25, 2016