نیب نے ڈاکٹر عاصم کی کراچی جنوبی اور وسطی میں جائیدادیں منجمد کر دیں

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے ڈاکٹر عاصم کی ضلع جنوبی اور وسطی میں جائیدادیں منجمد کر دیں۔ جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات احتساب عدالت نے جاری کئے تھے۔ نیب کے مطابق عوامی اور سرکاری مفاد میں جائیداد منجمد کی گئی۔ عدالتی احکامات کے بغیر جائیداد منتقل، فروخت یا مالکانہ حقوق نہیں دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ضلع جنوبی میں 13 فلیٹس، 9 دکانیں، 6 بنگلوز اور پلاٹس شامل ہیں۔ ضلع وسطی میں ڈاکٹر عاصم کی 9 جائیدادیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...