ملا اختر منصور کا پاسپورٹ جعلی تھا‘ پاکستان کو دہشت گردی ختم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے: امریکہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا ہے کہ داعش ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے، شام میں کئی مقامات سے داعش کی بیدخلی حوصلہ افزاء ہے، داعش کو ختم کرنے کیلئے 66 ملکوں کے عالمی اتحاد کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پچھلے 6 ماہ کے دوران داعش کو ختم کرنے کی کوششیں بڑھا دی ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوج کو درپیش خطرہ ختم کردیا گیا ہے۔ ملا اختر منصور کے پاس جعلی پاکستانی پاسپورٹ تھا، سربراہ افغان طالبان کے معاملے پر ایران سے وضاحت نہیں مانگی۔ پاکستان سے کہہ چکے ہیں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرکے پاکستان کو دہشت گرد حملوں سے نقصان پہنچا، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں تعاون کر رہے ہیں، پاکستان سے انٹیلی جنس شیئرنگ بھی کی جاتی ہے، پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا علم ہے۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے، پاکستانی حکام کے ساتھ حقانی نیٹ ورک کا معاملہ اٹھاتے ہیں۔ پاکستان کو کئی بار آگاہ کیا دہشت گرد پناہ کیلئے اسکی سرزمین استعمال کرتے ہیں۔امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ ملا اختر منصور افغانستان میں ہمارے خلاف حملے کرتا تھا۔ پاکستان کو دہشت گردی کے کئی حملوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں قیمتی جانیں گئیں۔

ای پیپر دی نیشن