پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو ہو گا قومی اسمبلی کااجلاس31 مئی کی شام طلب

اسلام آباد (آئی این پی )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو طلب،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اب دو کی بجائے یکم جون کی صبح 11 بجے ہو گا،صدر ممنون مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 31 مئی کی شام کو طلب کر لیا گیا۔اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون کو طلب کیا گیا تھا، قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شیڈول کے مطابق 3 جون کو ہی ہو گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے۔
پارلیمنٹ / اجلاس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...