اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ نے 2017ء میں ان گیمز کے دوبارہ انعقاد کیلئے آئندہ مالی سال 2016-17ء کے وفاقی بجٹ میں 16کروڑ95لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ مانگ لی ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی ایک سمری میں کہاگیا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو کھیلوں کے ذریعے فروغ دینے اورصوبائی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے قائد اعظم گیمز کا انعقاد کامیاب رہا اور سال 2017ء کیلئے گرانٹ جاری کی جائے ۔